ایکس (ٹوئٹر) میں آٹومیٹک ٹرانسلیشن فیچر متعارف
Web Desk
8 April 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے دو بڑے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن میں پوسٹس کا خودکار ترجمہ (Automatic Translation) اور ایک جدید اے آئی فوٹو ایڈیٹر شامل ہیں۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیئر (Nikita Bier) کے مطابق، یہ دونوں فیچرز کمپنی کے طاقتور اے آئی ماڈل ‘گروک’ (Grok) پر مبنی ہیں۔ خودکار ترجمے کا فیچر دنیا بھر میں پیش کیا جا رہا ہے، جس کی مدد سے صارفین گیئر آئیکون پر جا کر اپنی پسندیدہ زبان میں پوسٹس کا ترجمہ دیکھ سکیں گے، جس سے عالمی مواد تک رسائی آسان ہو جائے گی۔
دوسری جانب، ایکس کی آئی او ایس (iOS) ایپ کے لیے ایک جدید امیج ایڈیٹر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو جلد اینڈرائیڈ صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے تحت صارفین نہ صرف تصاویر پر ڈرائنگ اور ٹیکسٹ ٹولز استعمال کر سکیں گے بلکہ حساس تفصیلات کو دھندلا (Blur) بھی کر سکیں گے۔ اس ایڈیٹر کی خاص بات گروک اے آئی کا انضمام ہے، جو صارفین سے پوچھے گا کہ وہ تصویر کو کس طرح ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں اور ان کی ہدایات کے مطابق تبدیلی کرے گا۔ ماہرین کے مطابق، ان نئے اضافوں سے ایکس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026