جنگ بندی کے باوجودلبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے، درجنوں افرادشہید
Web Desk
8 April 2026
اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود لبنان پر اب تک کے شدید ترین فضائی حملے کیے ہیں جن میں درجنوں افراد کےشہید اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بیروت مسلسل دھماکوں سے شہر گونج اٹھا اور دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ کے دوران اب تک کی سب سے بڑی کارروائی میں بیروت، وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق حملوں میں درجنوں افرادشہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ حملوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی نئی تجاویزسے مطمئن نہیں ایرانی قیادت کاآپس میں اتحادنہیں، امریکی صدر
1 May 2026
ایران سے مذاکرات جاری ہیں، وائٹ ہاؤس کی ایرانی تجاویزپاکستان کوملنے کی تصدیق
1 May 2026
ایران سے مذاکرات کے بارےمیں صرف میں اورچند لوگ ہی آگاہ ہیں، امریکی صدر
1 May 2026
عباس عراقچی کاسعودیہ اورقطرسمیت 6ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ
1 May 2026
جنگ میں ہونے والے نقصان کا ہرجانہ دیاجائے، ایران کا عرب ممالک سے مطالبہ
1 May 2026
ایران سے جنگ جاری رہے گی یا نہیں؟ اب فیصلہ ٹرمپ کے بجائے کانگریس کرے گی
1 May 2026
امریکاکو جنگ میں 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے، ایرانی وزیرخارجہ
1 May 2026
ایران نے امریکا سے جنگ بندی مذاکرات کےلیےنئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں
1 May 2026