LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار ‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب وزیراعظم سے کابینہ ارکان کی ملاقاتیں،وزارتوں سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا: سہیل آفریدی قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹرکچر ناگزیر ہے: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان

امریکہ کو اخلاقی، سفارتی اور فوجی شکست ہوئی ہے، حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

8 April 2026

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی پر اپنے ایک اہم ویڈیو بیان میں ایرانی قوم کے عزم اور پاکستانی حکومت کے سفارتی کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خلیج میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کامیابی حاصل کی ہے، جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ تاہم، انہوں نے امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہا ہے اور دنیا بھر کے باضمیر انسان امریکی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ خلیجی ریاستوں کا تحفظ نہیں کر سکتا اور وہاں موجود امریکی اڈے دراصل اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے زور دیا کہ پاکستان کو اب اس اہم موڑ پر سب کے ساتھ مستحکم تعلقات استوار کرنے ہوں گے، خاص طور پر ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنا ملکی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے میں ترکیہ اور ایران کو بھی شامل کیا جائے اور انسانیت کے تحفظ کے لیے چین اور روس کے ساتھ مل کر ایک نیا بلاک قائم کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر زور دیتے ہوئے لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے انسانیت کے خلاف بدترین دہشت گردی قرار دیا۔