LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے میں چین ایران ریلوے کوریڈور کا اہم پل متاثر، ٹرین سروس معطل برسوں پرانا تعطل ختم، آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری ہائبرڈ نظام نے ملکی معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان پہنچایا: مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اتفاق افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک

معاشی محاذ پر بڑی کامیابی: پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں وقت سے پہلے مکمل کر لیں

Web Desk

8 April 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی بانڈز کی مد میں 1.43 ارب ڈالر کی اہم بیرونی ادائیگیاں کامیابی سے مکمل کر لی ہیں۔ مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ ادائیگیاں 8 اپریل کو واجب الادا تھیں، تاہم پاکستان نے اپنی مالیاتی ذمہ داریوں کا ثبوت دیتے ہوئے یہ رقم ایک روز قبل یعنی 7 اپریل کو ہی ادا کر دی ہے۔ اس ادائیگی میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالر بطور اصل زر (Principal Amount) شامل ہیں، جبکہ 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سود کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق، مقررہ وقت سے پہلے اتنی بڑی رقم کی ادائیگی عالمی منڈیوں اور مالیاتی اداروں میں پاکستان کے ساکھ کو مزید مستحکم کرے گی اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور بیرونی قرضوں کے انتظام کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام کو ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور ڈیفالٹ کے خطرات کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔