چائلڈ اسٹار عریشہ رضی نے شوہر اور بیٹے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی
Web Desk
22 November 2025
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ چائلڈ اسٹار عریشہ رضی نے اپنے شوہر عبداللہ فرخ اور بیٹے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ عریشہ رضی کئی سال قبل “میرے پاس پاس” جیسے معروف ڈرامے میں نادیہ جمیل، معمر رانا اور دیپک پروانی کے ساتھ اپنی شاندار اداکاری کے باعث مقبول ہوئیں۔
اس کے بعد انہوں نے “تھوڑی سی وفا” سمیت مختلف ڈراموں، کمرشلز اور ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا، اور کم عمری میں بہترین اداکارہ کے طور پر پہچان بنائی۔ تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں۔
عریشہ رضی چند سال قبل رشتۂ ازدواج میں بندھنے کے بعد بیرونِ ملک منتقل ہوگئیں، جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ عمرے کی ادائیگی کے دوران شیئر کی گئی تصاویر پر مداحوں نے انہیں نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026