آرٹیمس II: خلابازوں کا نیا ریکارڈ قائم، ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ
Web Desk
7 April 2026
ناسا کے آرٹیمس II مشن نے اورائن خلائی جہاز کے ذریعے چاند کا کامیاب چکر مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے، جس کے ساتھ ہی یہ زمین سے سب سے زیادہ دور جانے والا پہلا انسانی خلائی مشن بن گیا ہے۔ مشن کے دوران خلاباز زمین سے 252,000 میل سے زائد کے فاصلے پر پہنچے، جس سے اپولو 13 کا دہائیوں پرانا ریکارڈ پاش پاش ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلابازوں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں اس عظیم کامیابی پر مبارکباد دی اور واپسی پر اوول آفس آنے کی دعوت دیتے ہوئے آٹو گراف لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ناسا کے مطابق، چاند کے عقبی حصے (Far Side) میں جانے کے باعث عملے کا رابطہ 40 منٹ تک منقطع رہا، تاہم دوبارہ بحالی کے بعد خلابازوں نے سطحِ چاند سے محض 4,067 میل کے فاصلے سے ان حصوں کا مشاہدہ کیا جو انسانی آنکھ نے پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے۔ بدھ کے روز کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہونے والا یہ مشن اب واپسی کے سفر پر ہے اور توقع ہے کہ جمعہ کی شام بحرالکاہل میں لینڈنگ کے ذریعے زمین پر بحفاظت پہنچ جائے گا۔ یہ کامیابی مستقبل میں چاند پر مستقل انسانی قیام اور مریخ کے مشنوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026