LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش ایل این جی سپلائی پر خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا: گورنر خیبرپختونخوا لاہور میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑی کارروائی، 39 افراد گرفتار پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی ایران کی ناکہ بندی: امریکا کا 130 تجارتی جہاز موڑنے اور 13 تباہ کرنے کا دعویٰ امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا

آرٹیمس 2 مشن: 5 دہائیوں بعد پہلی بار انسان چاند کے مدار میں جانے کیلئے تیار

Web Desk

2 April 2026

فلوریڈا، امریکہ: امریکی خلائی ادارے ناسا نے آرٹیمس 2 مشن کی لانچنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ یہ تاریخی مشن فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 24 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 24 منٹ) پر روانہ ہوگا۔ اس مشن میں 4 خلا باز شامل ہیں جو اورین اسپیس کرافٹ اور طاقتور ترین اسپیس لانچ سسٹم (SLS) راکٹ کے ذریعے چاند کے مدار تک پہنچیں گے۔

ناسا حکام کے مطابق، موسم اب تک سازگار ہے اور لانچنگ کو لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔ یہ مشن پہلے زمین کے مدار میں دو چکر لگائے گا اور پھر چاند کے اس دور افتادہ حصے (Far Side) کی جانب بڑھے گا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔ اگرچہ یہ خلا باز چاند کی سطح پر قدم نہیں رکھیں گے، لیکن یہ مشن 2027ء میں شیڈول آرٹیمس 3 کی کامیابی کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا، جس کے تحت انسان دوبارہ چاند کی سرزمین پر اترے گا۔

یاد رہے کہ یہ مشن پہلے فروری 2026ء میں روانہ ہونا تھا، مگر تکنیکی وجوہات کی بنا پر اسے یکم اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا۔ نومبر 2022ء میں آرٹیمس 1 (بغیر انسان) کی کامیابی کے بعد اب انسانوں کی باری ہے کہ وہ گہرے خلا (Deep Space) کے اسرار و رموز جان سکیں۔