LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش ایل این جی سپلائی پر خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا: گورنر خیبرپختونخوا لاہور میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑی کارروائی، 39 افراد گرفتار پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی ایران کی ناکہ بندی: امریکا کا 130 تجارتی جہاز موڑنے اور 13 تباہ کرنے کا دعویٰ امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا

برف پانی پر کیوں تیرتی ہے؟ دیرینہ معمہ حل ہوگیا!

Web Desk

30 March 2026

اسٹاک ہوم: سویڈن کی اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی سائنسی پیش رفت کی ہے جو پانی کے بارے میں ہماری بنیادی سمجھ کو بدل سکتی ہے۔ ماہرین نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ پانی 39 ڈگری فارن ہائیٹ (4 ڈگری سیلسیس) سے نیچے ٹھنڈا ہونے پر سکڑنے کے بجائے پھیلنے کیوں لگتا ہے اور برف پانی پر کیوں تیرتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر اینڈرز نیلسن کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم نے ایکس رے لیزرز کی مدد سے انتہائی کم درجہ حرارت یعنی منفی 81 ڈگری فارن ہائیٹ (منفی 63 ڈگری سیلسیس) اور شدید دباؤ پر ایک پوشیدہ ’لیکویڈ-لیکویڈ کریٹیکل پوائنٹ‘ دریافت کیا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں پانی دو مختلف مائع حالتوں کے درمیان تبدیل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی کثافت (Density) کم ہو جاتی ہے اور وہ پھیلنے لگتا ہے۔

ڈاکٹر نیلسن کے مطابق، یہ مشاہدہ برف جمنے سے پہلے کی اس ‘ناقابلِ تصور رفتار’ پر کیا گیا جہاں مائع کی ایک نئی حالت (Critical State) ابھرتی ہے۔ یہ دریافت نہ صرف طبیعیات کے بنیادی اصولوں کو سمجھنے میں مدد دے گی بلکہ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ سرد موسم میں جھیلوں اور سمندروں کے اوپر برف کی تہہ کیوں بنتی ہے جو نیچے موجود آبی زندگی کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔