الیکشن خلاف ورزی،طلال چودھری پر جرمانہ،اویس لغاری کو نوٹس
Web Desk
21 November 2025
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ طلال چودھری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، انہیں فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
مراسلہ میں کہاگیا کہ 2 نوٹسز کے باوجود طلال چودھری نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی جس کے بعد ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن ارسال کر رہے ہیں۔
دوسری طرف ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان نے این اے 185 میں امیدوار محمود لغاری کی الیکشن مہم میں شرکت پر وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کا کہنا ہے کہ بطور وفاقی وزیر الیکشن مہم میں حصہ لے کر اویس لغاری نے ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے، اویس لغاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دونوں کو 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، کسی وزیر یا مشیر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب کارڈ کھیل کر سیاست چمکانے کی کوشش نہ کی جائے، عظمیٰ بخاری
16 June 2026
پاکستان سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، رانا قاسم نون
16 June 2026
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد دانش سکولز اتھارٹی کے شریک رکن مقرر
16 June 2026
پنجاب کابینہ نے 5850 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی
16 June 2026
اتحاد بین المسلمین پنجاب کمیٹی کا محرم میں امن وامان، بین المسالک ہم آہنگی پر اتفاق
16 June 2026
سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہمارا 2 رکنی بنچ ہی کافی ہے: وفاقی آئینی عدالت
16 June 2026
وزیراعظم کی گلگت میں شمسی توانائی منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت
16 June 2026
محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو
16 June 2026