LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

خلا سے سمندری تہہ کیسی نظر آتی ہے؟ ناسا نے تصویری جواب جاری کردیا

Web Desk

27 March 2026

واشنگٹن: سائنسی دنیا میں اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ انسان چاند کی سطح کے بارے میں سمندروں کی گہرائی سے زیادہ معلومات رکھتا ہے، لیکن اب امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) نے اس تصور کو بدلنے کی ٹھان لی ہے۔ ناسا نے سمندری تہہ کا ایک نیا اور تفصیلی نقشہ جاری کیا ہے جس کی تیاری میں خلا سے جمع کیے گئے انتہائی درست ڈیٹا کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس عظیم الشان منصوبے کا مقصد رواں دہائی کے اختتام (2030) تک زمین کے تمام سمندروں کی تہہ کا ایک جامع اور تفصیلی نقشہ تیار کرنا ہے۔ یہ نیا نقشہ سرفیس واٹر اینڈ اوشین ٹوپوگرافی (SWOT) سیٹلائٹ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جو ناسا اور فرانسیسی خلائی ادارے (CNES) کا ایک مشترکہ مشن ہے۔ دسمبر 2022 میں لانچ کیا گیا یہ سیٹلائٹ ہر 21 دن میں زمین کے 90 فیصد حصے کو اسکین کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ جدید ترین سیٹلائٹ نہ صرف سمندری تہہ کے خدوخال واضح کر رہا ہے بلکہ دنیا بھر کے سمندروں، جھیلوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح (Height) کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سمندری تہہ کے نقشوں کی بدولت موسمیاتی تبدیلیوں، سمندری طوفانوں اور سمندری حیات کے بارے میں ایسے راز معلوم ہوں گے جو اب تک انسانوں سے پوشیدہ تھے۔