آزاد کشمیر اور گگلت بلتستان میں فائیو جی آکشن جلد شروع ہوگا
Web Desk
26 March 2026
اسلام آباد: پاکستان میں فائیو جی (5G) سپیکٹرم کے کامیاب پہلے مرحلے کے بعد اب وفاقی حکومت نے اس جدید ٹیکنالوجی کا دائرہ کار آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اگلے ایک سے دو ہفتوں کے دوران اس حوالے سے باقاعدہ ‘پالیسی ڈائریکٹو’ جاری کر دے گی، جس کے بعد آزاد کشمیر میں 5G کے ابتدائی ٹرائلز کا آغاز کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سپیکٹرم نیلامی اور فریکوئنسی ایلوکیشن کا عمل طویل نہیں ہوگا اور اسے آئندہ 6 ماہ کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔ اس اہم سپیکٹرم ایکشن میں ملک کی تین بڑی موبائل کمپنیاں— جاز (Jazz)، زونگ (Zong) اور یو فون (Ufone)— حصہ لیں گی، جبکہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (FAB) بینڈز کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔
وزارت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو کے اجراء کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) ایک کنسلٹنٹ ہائر کرے گی جو اس پورے عمل کی شفافیت اور عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔ اس اقدام سے خطے میں انٹرنیٹ کی رفتار اور ڈیجیٹل خدمات کے معیار میں غیر معمولی بہتری آنے کی توقع ہے، جس سے سیاحت اور تعلیم کے شعبوں کو بھی فروغ ملے گ
متعلقہ عنوانات
خبردار! غیرقانونی سم اجراء کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت
25 May 2026
لیتھیم نکالنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
25 May 2026
چین کا انسان کو چاند پر اتارنے کےلیے مشن کامیابی سے روانہ
25 May 2026
شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026 گانے کی ویڈیو جاری، میسی اور امباپے سمیت عالمی ستارے شامل
24 May 2026
واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، فون نمبر کے بغیر یوزر نیم سے چیٹ ممکن ہوگی
24 May 2026
2026 میں گوگل سرچ میں لکھے گئے غلط الفاظ کونسے ہیں؟
23 May 2026
علی بابا ڈاٹ کام کا پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے اے آئی پر مبنی ایکو ورک متعارف
23 May 2026
واٹس ایپ میں بڑی اپڈیٹ، اب میسجز پر اسٹیکرز سے بھی ری ایکشن دیا جاسکے گا
22 May 2026