LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کابینہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، پی این ایس سی بورڈ کو مضبوط بنانے پر اتفاق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان

ذوالقرنین سکندر کے رجب بٹ پر سنگین الزامات، ثبوت بھی سامنے لے آئے

Web Desk

26 March 2026

لاہور: پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے اس وقت ایک سنگین رخ اختیار کر لیا جب ذوالقرنین سکندر نے خاموشی توڑتے ہوئے رجب بٹ کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے ہمراہ فیملی ولاگز کے لیے مشہور ذوالقرنین سکندر کا کہنا تھا کہ وہ عموماً لڑائی جھگڑوں سے دور رہتے ہیں، لیکن رجب بٹ کی جانب سے کنول آفتاب پر کی جانے والی تنقید نے انہیں بولنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ذوالقرنین سکندر نے رجب بٹ کے “سیلف میڈ” ہونے کے دعوے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں جب رجب غیر معروف تھے، انہوں نے خود ہم سے رابطہ کیا تھا۔ ذوالقرنین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اور کنول آفتاب نے رجب بٹ کو اپنے پلیٹ فارمز پر متعارف کروایا، شاؤٹ آؤٹس دیئے اور ان کی ویورشپ بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بات صرف یہیں تک محدود نہیں رہی، ذوالقرنین نے یہ انکشاف بھی کیا کہ رجب بٹ کی شادی کے اخراجات، لباس، میک اپ اور برانڈ کولیبوریشنز میں بھی انہوں نے بھرپور مالی و سماجی معاونت فراہم کی۔

اپنے مؤقف کو سچا ثابت کرنے کے لیے ذوالقرنین سکندر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس پیغامات، آڈیو کلپس اور سی سی ٹی وی فوٹیج جیسے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے ایک وائس نوٹ بھی سنایا تاکہ یہ ثابت کر سکیں کہ رجب بٹ کو شہرت دلوانے میں ان کا کتنا ہاتھ تھا۔ اس تنازع نے سوشل میڈیا صارفین کو دو دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔