LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی

پی ٹی اے نے درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کی حمایت کردی

Web Desk

20 November 2025

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) عامر شہزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی اے بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے حق میں ہے۔

اے آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موبائل فونز پر ٹیکس کا نفاذ یا وصولی پی ٹی اے کی ذمہ داری نہیں، یہ مکمل طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اختیار ہے۔

ڈی جی لائسنسنگ نے کہا کہ پی ٹی اے بھی اسی طرح ان ٹیکسز سے متاثر ہوتا ہے جیسے عام شہری، اور ادارے کو اکثر اس حوالے سے غیر ضروری وضاحتیں دینا پڑتی ہیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ “ہمیں کسی قسم کے مفت موبائل فون یا خصوصی فری یونٹس فراہم نہیں کیے جاتے، ہم بھی عام صارفین کی طرح ٹیکس ادا کرتے ہیں۔”