میرے شوہر ہی میرا کرش ہیں: ماہرہ خان کا انکشاف
Web Desk
24 March 2026
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کے دوران اپنی نجی زندگی اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی ہے۔ پروگرام کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ “پورا پاکستان آپ پر کرش رکھتا ہے، لیکن آپ کا کرش کون ہے؟” تو ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے شوہر ہی ان کا اصل کرش ہیں، جس پر ہال میں موجود حاضرین نے خوب تالیاں بجائیں۔
اداکارہ نے گفتگو کے دوران فنکاروں کے معاوضوں اور مالی مشکلات پر بھی سنجیدہ گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فنکاروں اور خصوصاً ٹیکنیشنز کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے، جیسا کہ عالمی سطح پر رائج ہے۔ ماہرہ خان نے زور دیا کہ اگرچہ ہم ہالی ووڈ کا مقابلہ نہیں کر رہے، لیکن کم از کم اتنا معاوضہ ضرور ہونا چاہیے کہ کوئی آرٹسٹ مالی بحران کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے جونیئر آرٹسٹس اور پسِ پردہ کام کرنے والے عملے کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں عید الاضحیٰ کے مقابلے میں عید الفطر زیادہ پسند ہے۔ ماہرہ خان نے اپنے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ فہد نے انہیں پہلے سن گلاسز اور پھر چپل بطور تحفہ دی تھی۔ ماہرہ خان کی اس بے باک اور دلچسپ گفتگو کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا
19 June 2026
شازیہ منظور کا چاہت فتح علی خان پر دلچسپ ردعمل وائرل
19 June 2026
نعمان اعجاز کا شوبز کی کمائی پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب
19 June 2026
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026
کالا ہرن تنازع، سلمان خان عدالت پہنچ گئے، گووند نامدیو کو قانونی نوٹس
17 June 2026
دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو سلام، طارق عزیز کو مداحوں سے بچھرے چھ برس بیت گئے
17 June 2026