شاعرِ عوام حبیب جالب کا آج 98 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
Web Desk
24 March 2026
ہر دور کے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والے منفرد لہجے کے حامل شاعرِ عوام حبیب جالب کا آج 98 واں یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے۔ 24 مارچ 1928ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہونے والے حبیب احمد، جو دنیا بھر میں ‘حبیب جالب’ کے نام سے مشہور ہوئے، تقسیمِ ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہو گئے تھے۔
حبیب جالب نے اپنی شاعری کا آغاز رومانوی غزلوں سے کیا، تاہم معاشرے میں بڑھتے ہوئے جبر، استحصال اور ناانصافی کو دیکھ کر ان کا قلم انقلابی رنگ میں ڈھل گیا۔ انہوں نے آمریت کے خلاف جو بھی شعر کہا، وہ زبان زدِ عام ہوا۔ جالب نے صدر ایوب کے دور میں محترمہ فاطمہ جناح کی صدارتی مہم میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی نظموں کے ذریعے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔ ان کی عوامی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ فیض احمد فیض جیسے عظیم شاعر بھی انہیں ‘عوامی شاعر’ پکارتے تھے۔
ان کے مشہور شعری مجموعوں میں برگِ آوارہ، سرِ مقتل، عہدِ ستم، حرفِ حق، ذکر بہتے خون کا، عہدِ سزا، گنبدِ بے در، گوشے میں قفس کے، حرفِ سرِ دار اور چاروں جانب سناٹا شامل ہیں۔ جالب نے فلمی دنیا کے لیے بھی لازوال گیت تخلیق کیے، جن میں فلم ‘زرقا’ کے لیے ان کے لکھے گئے گیت کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ حبیب جالب آج جسمانی طور پر ہم میں موجود نہیں، لیکن ان کی ضمیر کو جنجھوڑتی شاعری آج بھی مظلوموں اور حق پرستوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد تنازع کیس میں ریلیف مل گیا
29 May 2026
ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کو سزا
29 May 2026
ٹک ٹاکر جنت مرزا کی عید پر گوشت پیکنگ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
29 May 2026
معروف شاعر بشیر بدر 91برس کی عمر میں بھوپال میں انتقال کر گئے
28 May 2026
ایبولا وبا کے باعث یوگینڈا نے کانگو کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی
28 May 2026
وہ معروف اداکارائیں جو ڈاکٹر ہیں
28 May 2026
عید پر شوبز ستاروں کا خوبصورت انداز، جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر
28 May 2026
بھارتی سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
27 May 2026