ناقص اور غیر معیاری سروس، ٹیلی کام کمپنیوں پر کروڑوں کے جرمانے
Web Desk
20 November 2025
رکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 برس میں پی ٹی اے نے غیر معیاری سروس فراہم کرنے پر مختلف ٹیلی کام آپریٹرز پر مجموعی طور پر 6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے، جب کہ اسی مدت میں 39 شوکاز نوٹس اور 17 وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونے اور انٹرنیٹ کے مختلف مسائل کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں، 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ، رائٹ آف وے کے مسائل، تجارتی بجلی تک محدود رسائی، بجلی چوری اور تخریب کاری کے واقعات بھی نیٹ ورک میں خلل کا باعث بن رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سروس کا معیار خطرناک حد تک گر گیا ہے، آپریٹرز کے دعوؤں کے باوجود نیٹ ورک دستیابی اب بھی لائسنس کے معیار تک نہیں پہنچ سکی۔
اِسی طرح سال کی پہلی ششماہی میں سروس سے متعلق 8 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 99.17 فیصد حل کر دی گئی ہیں، رواں سال کے دوران کوالٹی چیک کے لیے 89 پلانڈ سروے اور 78 کمپلینٹ بیسڈ سروے مکمل کیے گئے
متعلقہ عنوانات
چین نے دنیا کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر بنا کر امریکا سے اعزاز چھین لیا
23 June 2026
’ ایکس‘ کو عالمی سطح پر عارضی تعطل کا سامنا، ہزاروں شکایات موصول
23 June 2026
اے آئی ٹیکنالوجی جلد انسانی ذہانت کو پیچھے چھوڑ دے گی: مسک کی پیشگوئی
23 June 2026
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی تعلیمی و تحقیقی درسگاہ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری
22 June 2026
’مریم کی دستک ایپ‘ سرکاری خدمات کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے اہم پیش رفت
22 June 2026
بائنری اسٹار سسٹم سے متعلق ایک نادر دریافت
20 June 2026
پاکستان میں اب ڈالر کمانا بہت آسان ہوگیا، فیس بک نے بہت بڑی خوشخبری سنا دی
20 June 2026
مصنوعی کششِ ثقل والے خلائی اسٹیشنز حقیقت کے قریب تر
20 June 2026