LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ‘سی پی ایس پی’ کی جانب سے اعزازی فیلوشپ ڈگری سے نواز دیا گیا

Web Desk

23 June 2026

اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کی جانب سے اعزازی فیلوشپ ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ ایرانی صدر کو یہ اعزاز صحتِ عامہ، طبی تعلیم، طبی تحقیق اور معاشرتی خدمات کے اعتراف میں خاص طور پر شعبۂ جراحیِ قلب (Cardiac Surgery) میں دیا گیا ہے۔ اس اہم تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ اس اعزازی فیلوشپ کا بنیادی مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان طبی تعلیم کے فروغ، میڈیکل اداروں کے باہمی روابط کو سدھارنے، تحقیقی تعاون بڑھانے اور فیکلٹی و ممتحنین کے تبادلوں کو ممکن بنانا ہے، جس سے دونوں برادر ممالک کے شعبۂ صحت میں تعاون مزید مضبوط ہونے کی واضح توقع ہے۔