LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، رانا قاسم نون پنجاب کابینہ نے 5850 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی اتحاد بین المسلمین پنجاب کمیٹی کا محرم میں امن وامان، بین المسالک ہم آہنگی پر اتفاق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہمارا 2 رکنی بنچ ہی کافی ہے: وفاقی آئینی عدالت وزیراعظم کی گلگت میں شمسی توانائی منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف توانائی بحران برقرار، سپلائی چین کا تعطل ختم ہونے میں وقت لگے گا: آئی ایم ایف محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: ایرانی صدر ایرانی فوج کا معاہدے پر عملدرآمد کے دوران پہلے سے زیادہ چوکس رہنے کا اعلان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی حزب اللہ کا بھی ایران امریکا مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ ایران شرائط پوری کرے تو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈز مل سکتے ہیں: جے ڈی وینس ایران سے اچھے تعلقات کی امید، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھول دی جائیگی: ٹرمپ

پاکستان سے دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 کی خریداری کے لیے ایم او یو پر دستخط

Web Desk

20 November 2025

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظاہر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان ایئر فورس کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔20 نومبر 2025 کو ایئر شو کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے سلسلہ وار اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی جامع ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کا محور اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون، ابھرتی ہوئی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں شراکت اور آپریشنل ہم آہنگی کے نظام کو مضبوط بنانا رہا۔ اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت طرازی، بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں اور مقامی ترقی کو سراہا اور مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل کی بین العسکری شراکت داریوں کو مزید استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ایئر شو کے دوران پاکستان کے جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری طیارے نے خصوصی توجہ حاصل کی۔ دفاعی تجزیہ کاروں، ہوا بازی کے ماہرین اور شائقین نے اس کی جدید ٹیکنالوجی، مضبوط جنگی صلاحیتوں اور معرکہء حق میں ثابت شدہ عملی کارکردگی کو سراہا۔ جے ایف–17 تھنڈر اب ایک قابلِ اعتماد اور کم لاگت کثیر المقاصد لڑاکا طیارے کے طور پر عالمی سطح پر پہچانا جا رہا ہے۔پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کے باعث مختلف ممالک نے جے ایف–17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ایک دوست ملک کے ساتھ اس کی خریداری سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جو پاکستان کے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کی ایرو اسپیس صلاحیتوں پر عالمی اعتماد اور طیارے کی بین الاقوامی مقبولیت کا مظہر ہے۔