’’دعا کریں میری بھی شادی ہوجائے‘‘، ہانیہ عامر کی ویڈیو کال وائرل
Web Desk
18 March 2026
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی ایک مداح کے ساتھ ویڈیو کال کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ وائرل ہونے والے مختصر ویڈیو کلپ میں اداکارہ کو اپنی ایک خاتون مداح کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی اور دوستانہ انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے دوران مداح نے ہانیہ عامر سے ان کی مصروفیات، گھر والوں کی خیریت اور رمضان المبارک کے روزوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کے روزے بہت اچھے گزر رہے ہیں اور وہ اپنے کام میں بھی مصروف ہیں۔ گفتگو کے دوران جب مداح نے ان کے ڈرامے ‘میری زندگی ہے تو’ کی تعریف کی اور لگے ہاتھوں ان سے شادی سے متعلق سوال کر ڈالا، تو ہانیہ عامر نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی اور مداح سے درخواست کی کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔ جس پر خاتون مداح نے انہیں اچھے نصیب اور جلد شادی کی دعائیں دیں۔ سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کے اس سادہ اور عاجزانہ رویے کو بے حد سراہ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026