سلمان کے والد کو کئی ہفتوں بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، گھر منتقل
Web Desk
18 March 2026
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان برین ہیمرج کے باعث 17 فروری کو ہسپتال داخل ہوئے تھے اور اب صحتیابی کے بعد اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 90 سالہ سلیم خان ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ دوران علاج انہیں احتیاطی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا اور وینٹی لیٹر پر علاج کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں نے ان کی عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل نگرانی کی۔
منگل کی صبح سلمان خان ہسپتال پہنچے اور دوران علاج ان کے دوسرے بچے ارباز خان، الویرا اور ارپیتا، داماد اتول اگنی ہوتری اور ایوش شرما بھی ان کی عیادت کے لیے آئے۔ سلیم خان کی اہلیہ سلمیٰ خان اور ہیلن بھی علاج کے دوران ان کے ساتھ موجود رہیں۔
سلیم خان کے دیرینہ ساتھی جاوید اختر کے علاوہ بالی وڈ کی متعدد معروف شخصیات جیسے عامر خان، شاہ رخ خان، سچن ٹنڈولکر کی اہلیہ انجلی ٹنڈولکر اور سنجے دت بھی ان کی عیادت کے لیے پہنچیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق سلیم خان کا علاج کامیابی سے مکمل ہوا ہے اور اب وہ گھر میں آرام کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026