LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ

اب سفر ہوگا اور بھی آسان، گوگل میپ میں بڑی تبدیلی

Web Desk

17 March 2026


گوگل نے اپنے مقبول پلیٹ فارم گوگل میپس میں صارفین کے سفر کو مزید آسان بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس نیا تھری ڈی فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

اس جدید فیچر کے ذریعے ڈرائیورز اب تھری ڈی امیجز کی مدد سے راستوں کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے، جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی شاہراہوں کی درست شناخت اور راستے میں موجود رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کرے گی۔

اس کے ساتھ ’Ask Maps‘ نامی نیا فیچر بھی پیش کیا گیا ہے، جو صارفین کے ساتھ بات چیت کے انداز میں کام کرے گا۔ یہ فیچر کم رش والے راستے تلاش کرنے، ایک سے زیادہ اسٹاپس کی منصوبہ بندی کرنے اور سفر سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گوگل کے مطابق اس اپڈیٹ کا مقصد نیویگیشن کو زیادہ مؤثر بنانا اور صارفین کا وقت بچانا ہے۔ نئے فیچرز کے ذریعے صارفین مقامی مقامات، مشہور جگہوں اور ریستوران کے بارے میں بھی فوری معلومات حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم دنیا بھر میں موجود تقریباً 30 کروڑ مقامات اور 50 کروڑ صارفین کے ریویوز سے ڈیٹا حاصل کرتا ہے، جس سے نتائج زیادہ درست اور ذاتی نوعیت کے ہو جاتے ہیں۔

گوگل میپس کی وائس پریزیڈنٹ کے مطابق یہ تبدیلی پلیٹ فارم کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے بعد میپس ہر صارف کے لیے زیادہ ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرے گا اور حقیقی دنیا میں سفر کی منصوبہ بندی کو مزید آسان بنائے گا۔