LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی دھمکی امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری نیویارک میں خسرے کی وبا کے باعث ایمرجنسی نافذ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی، ریاست یرغمال بنانے نہیں دیں گے: اختیار ولی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی لانگ مارچ، دھرنے: پشاور میں تاجر برادری کا خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج روس کے کیف میں فضائی حملے، 6 افراد ہلاک، 59 زخمی برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس روس میں طاعون کے ممکنہ کیس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: امریکی صدر سائبیریا میں سائنسی تجربہ گاہ میں خاتون محقق کی ہلاکت، علاقے میں شدید خوف و ہراس روشنی سے دماغی خلیوں کو کنٹرول کرنے والی تحقیق پر 3 سائنس دانوں کو نوبیل انعام

عیدالفطر سے قبل پاکستان میں فائیو جی سروس شروع ہونے کا امکان

Web Desk

16 March 2026

پاکستان میں موبائل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں عید الفطر سے پہلے ملک میں فائیو جی (5G) سروسز کے باقاعدہ آغاز کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے اسپیکٹرم نیلامی کے بعد لائسنس جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور آئندہ ہفتے ٹیلی کام آپریٹرز کو فائیو جی لائسنس جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام تینوں بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو بیک وقت لائسنس جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ مارکیٹ میں یکساں مقابلہ برقرار رہے۔ لائسنس کے حصول کے لیے کمپنیوں کو 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کروانا لازمی قرار دی گئی ہے۔ اب تک ایک کمپنی یہ ضمانت جمع کروا چکی ہے، جبکہ دیگر دو کمپنیوں سے بھی جلد وصولی متوقع ہے۔ اس اہم پیشرفت کے لیے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں ایک باقاعدہ تقریبِ تقسیمِ لائسنس منعقد کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔