ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان بھی آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست سے دستبردار
Web Desk
16 March 2026
آسٹریلیا میں مقیم ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا قنبری نے سیاسی پناہ کی درخواست واپس لیتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، زہرا قنبری جلد آسٹریلیا سے ملائیشیا روانہ ہوں گی، جہاں سے وہ ایران واپس پہنچیں گی۔ ان سے قبل ٹیم کی تین دیگر کھلاڑی اور ایک اسٹاف ممبر بھی پناہ کی پیشکش سے دستبردار ہو کر واپسی کا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں۔ اے ایف سی ایونٹ کے اختتام پر ٹیم کے 6 اراکین آسٹریلیا میں رک گئے تھے جنہیں آسٹریلوی وزیر داخلہ ٹونی برک نے قومی ترانہ نہ گانے پر ممکنہ سزا کے خدشے کے پیش نظر پناہ کی پیشکش کی تھی۔
ٹیم کے 26 رکنی اسکواڈ میں سے صرف 6 کھلاڑیوں اور ایک معاون رکن نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ قبول کی تھی، جبکہ باقی ٹیم 9 مارچ کو روانہ ہو گئی تھی۔ اب کپتان سمیت پانچ اراکین کے فیصلے کی تبدیلی کے بعد صرف ایک کھلاڑی آسٹریلیا میں مقیم رہ گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ کھلاڑی کوالالمپور میں موجود اپنی باقی ٹیم کے ساتھ شامل ہو کر تہران واپس روانہ ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026