مذاکرات میں حتمی معاہدہ نہیں ہواتوجنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی، امریکی صدر
Web Desk
18 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر 22 اپریل تک مذاکرات کے نتیجے میں کوئی حتمی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی میں توسیع نہیں ہوسکتی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر فورس ون میں سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں شاید میں توسیع نہیں کروں گا۔ ناکہ بندی جاری ہے اور بدقسمتی سے ہمیں دوبارہ بم گرانا پڑے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ایران سے متعلق کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے۔،میرے خیال میں یہ بہت مثبت چیز ہوگی۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا ایک بہت اچھی اورذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، ایک ایسی شخصیت جسے اپنے ملک اور ملک سے باہر کی بہت فکر ہے، ہم ایک غیرمعمولی نیوزکانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے ، میرے نمائندے مذاکرات کر رہے ہیں، حتمی فیصلہ میں کرتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ ہونےکےبعد ہم ایران سےنیوکلیئر مواد لے کرامریکا لے آئیں گے، اگرایسا نہ ہوا تو ہم اورزیادہ سخت طریقے سے نیوکلیئرمواد حاصل کریں گے، ممکن ہے میں جنگ بندی میں توسیع نہ کروں لیکن ناکہ بندی برقرار رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کو دوبارہ ایک مستحکم ملک بنانے میں مدد کریں گے، لبنان نے طویل عرصے تک مشکلات کا سامنا کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم سےکچھ معاملات پر ہمارے اختلافات ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ عارضی جنگ بندی 8 اپریل کو شروع ہوئی تھی اور چار دن میں ختم ہونے والی ہے جبکہ 11 سے 12 اپریل کواسلام آبادمیں ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور کسی اعلان کردہ معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا
6 September 2026
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
6 September 2026
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی
6 September 2026
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026