ایران کے 6ایئرپورٹس کھل گئے، فضائی حدود50روزبعد جزوی بحال
Web Desk
18 April 2026
ایران نے ملک کے چھ ایئرپورٹ کھول کر ملکی فضائی حدود کو50روز بعد جزوی طورپر بحال کردیاہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سمیت مشہد، برجند، گورگن اور زاہدان کے ائیرپورٹس کو کھول دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مشرقی ایران کے فضائی راستے صبح 7 بجے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، بین الاقوامی پروازوں کو مشرقی علاقے سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ایران کے تمام ائیرپورٹس کی پروازیں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہو جائیں گی لیکن اس کیلئے کوئی فوری ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔حکام کا کہنا ہےکہ علاقائی کشیدگی کے درمیان پہلے سے عائد پابندیاں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے شروع ہونے کے بعد سے ایران کی فضائی حدود بند کری گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
مذاکرات میں حتمی معاہدہ نہیں ہواتوجنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی، امریکی صدر
18 April 2026
ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای
18 April 2026
ایران جنگ کے باعث متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع
18 April 2026
امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
18 April 2026
ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر
18 April 2026
عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا
18 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ
18 April 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق
18 April 2026