پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیمیں فیصل آباد، گلگت شامل ہوگئیں
Web Desk
19 November 2025
لاہور : پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 8 ہو گئی ہے اور دو نئی ٹیموں کے نام بھی حتمی طور پر اعلان کر دیے گئے ہیں۔
پی ایس ایل کا سفر 5 ٹیموں سے شروع ہوا اور گزشتہ 10 سال میں یہ لیگ 6 ٹیموں کے ساتھ کامیابی کے ساتھ جاری رہا۔ اب نئی دہائی میں لیگ دو نئی ٹیموں کے اضافے کے ساتھ میدان میں نظر آئے گی، جس سے شائقین کرکٹ کے لیے مزید سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں۔
ابتدائی طور پر نئی ٹیموں کے لیے راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، مظفر آباد اور گلگت کے نام زیر غور تھے، تاہم حتمی فیصلہ کرتے ہوئے پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ٹیمیں فیصل آباد اور گلگت منتخب کی گئیں۔
اس کے ساتھ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور پشاور زلمی کے ساتھ فیصل آباد اور گلگت کی ٹیمیں بھی میدان میں ہوں گی۔ لیگ کی جانب سے حال ہی میں نیا پرومو جاری کیا گیا، جس میں پی ایس ایل کے گزشتہ 10 سالہ سفر کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ
13 October 2026
ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
13 October 2026
بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا
13 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
13 October 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
13 October 2026
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026