میٹا نے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کر لی
Web Desk
16 March 2026
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا مبینہ طور پر اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
خبر رساں ادارےرائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے کل ملازمین کے تقریباً 20 فیصد کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو لگ بھگ 16 ہزار افراد کے برابر بنتا ہے۔
اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہوتی ہے تو یہ 2022 کے بعد کمپنی کی سب سے بڑی برطرفی ہوگی۔ 2022 میں میٹا نے تقریباً 11 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا جبکہ 2023 میں بھی کمپنی نے مزید 10 ہزار ملازمین کی برطرفی کی تھی۔
دو سینئر ملازمین نے بزنس انسائیڈر کو بتایا کہ برطرفیوں کا عمل آئندہ ایک ماہ کے اندر شروع ہونے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026