پاکستان اور امتِ مسلمہ کو سنجیدگی سے اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان
Web Desk
14 March 2026
لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ کو موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال میں متحد اور مضبوط مؤقف اپنانا ہوگا۔
فلسطین اور بیت المقدس صرف ایران کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا ہے۔بدقسمتی سے اسلامی دنیا داخلی اختلافات اور لڑائیوں میں الجھ گئی ہے۔پاکستان اس وقت پیچیدہ علاقائی اور سفارتی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جہاں بھارت کے ساتھ مشرقی سرحد اور افغانستان کی جانب مغربی سرحد کشیدہ ہیں۔
پاکستان کے علاقائی اور عالمی تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ ضروری ہے۔الزام تراشی یا ایک دوسرے کو غلط قرار دینا مسائل کا حل نہیں۔
حساس قومی اور قومی سلامتی کے معاملات کو جلسوں اور گلی کوچوں کی سیاست کا موضوع نہیں بنایا جانا چاہیے۔
پاکستان کے مستقبل کے لیے سیاسی اور سفارتی راستے اختیار کرنا ہوں گے اور خطے میں پرامن اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے۔
جنگ سے امن پیدا نہیں ہوتا، بلکہ جنگ مزید جنگ کو جنم دیتی ہے۔خطے میں جنگ کی آگ بھڑکی تو اس کی لپیٹ میں سب آ جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ پر زور دیا کہ اہم قومی اور سفارتی معاملات پر فلور پر اِن کیمرہ اجلاس بلایا جائے تاکہ عوامی نمائندے کھل کر اپنا اظہارِ رائے دے سکیں اور حکومت و اسٹیبلشمنٹ قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔
متعلقہ عنوانات
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر
18 July 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026