پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا
Web Desk
13 March 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے مفاد میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا ہے۔ پی ٹی اے نے “موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025” نافذ کر دیے ہیں، جس کے تحت اب موبائل پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ صرف سہ ماہی (کوارٹرلی) بنیادوں پر کیا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ایک منظم اور متوازن ٹیرف نظام کو فروغ دینا ہے۔
حکام کے مطابق، اس سے قبل کمپنیاں ہر ماہ قیمتیں بڑھا رہی تھیں جس پر صارفین کی جانب سے شدید شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ نئی پالیسی کے تحت کمپنیوں کو گزشتہ سال کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی اجازت دی جائے گی، تاہم کسی بھی نئے پیکج کے اجراء یا موجودہ نرخوں میں تبدیلی کے لیے پی ٹی اے سے پیشگی منظوری لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فی صارف اوسط ریونیو (ARPU) خطے میں سب سے کم ہے، تاہم حالیہ برسوں میں اس میں بہتری آئی ہے اور فائیو جی کی آمد کے بعد نیٹ ورک کی کارکردگی اور ریونیو میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
روشنی سے دماغی خلیوں کو کنٹرول کرنے والی تحقیق پر 3 سائنس دانوں کو نوبیل انعام
5 October 2026
مریخ سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف
5 October 2026
محمد ذوہیب خان ایشین-اوشینین کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین منتخب
5 October 2026
گاڑی کی USB پورٹ سے موبائل فون سست چارج کیوں ہوتا ہے؟ وجہ سامنے آگئی
5 October 2026
چیٹ جی پی ٹی صارفین کو نئے آن لائن فراڈ سے خبردار کردیا گیا
4 October 2026
انسان نما ریٹائرڈ روبوٹس کے لیے آرنلڈ شوارزنیگر کی انوکھی تجویز
4 October 2026
یوٹیوب پر ایک اور سائن اِن مسئلہ، صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے مشکلات
4 October 2026
پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
3 October 2026