عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی، برینٹ تیل 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
Web Desk
12 March 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور قیمتوں میں تقریباً دس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 9.29 ڈالر اضافے کے بعد 101.3ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 9.02 ڈالر اضافے کے بعد 96.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
توانائی کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی عالمی تیل کی فراہمی کو متاثر کر رہی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی منڈی کو بڑی سپلائی رکاوٹ کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے عالمی توانائی ایجنسی نے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس اعلان کے باوجود خام تیل کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔
متعلقہ عنوانات
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات
28 October 2026
پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار
28 October 2026
میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی
28 October 2026