LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش جوابی کارروائی میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا: پاسداران انقلاب ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کی شہریوں سے پٹرول کی کھپت کم کرنے کی اپیل بشارالاسد دور کے خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق اہم سوالات حل ہوگئے: آئی اے ای اے جرمنی کا لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 4 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی محفوظ ڈیجیٹل ماحول ہر بچے کا بنیادی حق، مؤثر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے: سارہ احمد ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں: صدر ٹرمپ قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس لندن میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت خیبرپختونخوا کے وسائل پر صوبے کا حق، بقایاجات کیلئے عدالت جائینگے: سہیل آفریدی پٹرول ایک روپے 8 پیسے، ڈیزل 51 پیسے فی لٹر مہنگا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے

ارباز خان اور شوریٰ نے بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کر دی، مداحوں کی مبارکباد

Web Desk

19 November 2025

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بھائی اور معروف اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان نے اپنی نومولود بیٹی سپارہ کی پہلی جھلک منظرِ عام پر لاتے ہی مداحوں کو خوش کر دیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تازہ تصاویر پر دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ارباز اور شوریٰ کے ہاں 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، اور اب تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد انہوں نے سپارہ کی چند دلکش تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں والدین محبت سے بیٹی کے ننھے سے پاؤں تھامے ہوئے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں سپارہ اپنے والد کا انگوٹھا پکڑے دکھائی دے رہی ہے۔

تصاویر کے ساتھ لکھے گئے جذباتی کیپشن نے بھی مداحوں کے دل جیت لیے: “ننھے سے ہاتھ اور پاؤں… مگر ہمارے دل کا سب سے بڑا حصہ یہی ہے۔”

تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں، ساتھی اداکاروں اور قریبی دوستوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات آنے لگے۔
اداکارہ گوہر خان نے دعا دیتے ہوئے لکھا: “اللہ تعالی آپ پر اپنی رحمتیں اور سلامتی نازل فرمائے” جبکہ مہیپ کپور سمیت دیگر ستاروں نے محبت بھرے ایموجیز کے ساتھ جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔