LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا پاکستان کا محلِ وقوع ایک اثاثہ، معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے: اسحاق ڈار آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک عمران خان اور جمائمہ کا برطانوی گھر برائے فروخت ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی جائے، پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے مطالبہ

Web Desk

12 March 2026

پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے 14 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان بزنس فورم کے مطابق وزارتِ خزانہ کو چاہیے کہ 390 ارب روپے کے ایمرجنسی فنڈ میں سے سبسڈی فراہم کی جائے تاکہ عوام اور کاروباری طبقے پر بوجھ کم کیا جا سکے۔ بزنس فورم کا کہنا ہے کہ اگر یہ فنڈ استعمال نہیں کیا گیا تو 30 جون کو یہ لیپس ہو جائے گا۔

صدر پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ موجودہ پٹرولیم ریٹس عوام اور بزنس کمیونٹی کے لیے ناقابل برداشت ہو چکے ہیں جبکہ خطے میں اس وقت پٹرولیم قیمتوں یا ٹیکسز کے لحاظ سے پاکستان سب سے آگے ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت ایمرجنسی فنڈ سے فی لیٹر 80 روپے تک کا بوجھ برداشت کرے۔ پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام پٹرول 1.15 ڈالر فی لیٹر کے حساب سے خرید رہی ہے، اس لیے قیمت کو ایک ڈالر فی لیٹر مقرر کیا جانا چاہیے۔

فورم کے مطابق آئل ریفائنریز کو ممکنہ نقصان کی صورت میں اسے پی ایس ڈی پی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے، جبکہ موجودہ برینٹ قیمتوں پر آئل ریفائنریز کو کوئی نقصان نہیں ہو رہا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم لیوی صارفین پر عائد ہوتی ہے، ریفائنریز پر نہیں۔