LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا پاکستان کا محلِ وقوع ایک اثاثہ، معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے: اسحاق ڈار آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک عمران خان اور جمائمہ کا برطانوی گھر برائے فروخت ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعہ کو اوسط نرخوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا: وزیر پیٹرولیم

Web Desk

12 March 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ردو بدل کا اعلان کل (جمعہ) کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کا اثر پاکستان کی معیشت پر پڑ رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے اپنے پریس ریلیز میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے ممکنہ اثرات پر غور کیا ہے، اور اگر جنگ طویل مدت تک جاری رہی تو بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھے گا اور ترسیلات زر متاثر ہو سکتی ہیں۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ نئی قیمتوں کا اعلان پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا اور اس وقت یہ کہنا ممکن نہیں کہ پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں اور خطے میں کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کیا تھا۔