LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا

عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کو دنیا سے رخصت ہوئے 33 برس بیت گئے

Web Desk

12 March 2026

عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کو دنیا سے رخصت ہوئے 33 سال گزر گئے۔

حبیب جالب 24 مارچ 1928ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیارپور میں پیدا ہوئے۔ صرف 15 سال کی عمر میں ہی انہوں نے رومانوی شعر کہنے کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد جالب کراچی منتقل ہوئے اور پھر لاہور آ گئے، جہاں انہوں نے معاشرتی ناانصافیوں کو قریب سے دیکھا اور مزاحمت و احتجاج ان کی شاعری کا بنیادی موضوع بن گیا۔

شاعر نے ہر دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، مگر کسی بھی حکمران کے سامنے جھکنے سے انکار کیا۔ انہوں نے فلموں کے لیے بھی مزاحمتی اور رومانوی گیت لکھے جو عوام میں بے حد مقبول ہوئے۔

فیض احمد فیض نے حبیب جالب کو “عوامی شاعر” قرار دیا۔ ان کی مشہور شعری تصانیف میں شامل ہیں: برگ آوارہ، سر مقتل، عہد ستم، ذکر بہتے خون کا، گوشے میں قفس کے، حرف حق، اس شہر خرابی، حرف سردار۔

ساری زندگی فقیری میں گزارنے والے یہ مرد قلندر شاعر 12 مارچ 1993ء کو 65 برس کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہوئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے 16 برس بعد انہیں نشان امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔