گوگل کا پاکستان میں اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ کے آغاز کا اعلان
Web Desk
12 March 2026
گوگل نے پاکستان کے لیے گوگل اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو انڈسٹری سے منظور شدہ ایک عملی سرٹیفکیٹ پروگرام ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پیشہ ور افراد کو مصنوعی ذہانت (AI) کے عملی استعمال میں مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں AI کا مؤثر استعمال کر سکیں۔
گوگل کے مطابق عالمی معیشت میں AI کی بڑھتی اہمیت کی وجہ سے ایسے ماہر افراد کی طلب بڑھ رہی ہے، جبکہ تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی ایک چیلنج بن چکی ہے۔ ایپسوس اور گوگل کی تحقیق کے مطابق تقریباً 70 فیصد منیجرز کا خیال ہے کہ کامیابی کے لیے AI تربیت یافتہ افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے، لیکن صرف 14 فیصد کارکنوں کو یہ تربیت فراہم کی گئی ہے۔
یہ پروگرام ’مشق کے ذریعے سیکھنے’ کے تصور پر مبنی ہے اور 20 سے زائد عملی سرگرمیاں شامل ہیں۔ شرکا کو گوگل AI پرو تک تین ماہ کے لیے مفت رسائی دی جائے گی تاکہ وہ جدید AI ماڈلز کے ساتھ براہِ راست مشق کر سکیں اور گوگل ڈوکس، جی میل اور گوگل شیٹس جیسے ٹولز میں ان کا استعمال سیکھ سکیں۔
پروگرام میں 6 جامع کورسز اور ایک اختتامی پروجیکٹ شامل ہیں، جو گوگل کے ماہرین اور AI کے پیشہ ور افراد کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ خاص طور پر مصروف پیشہ ور افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے 10 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔
پروگرام مکمل کرنے کے بعد شرکا کو ہر موڈیول کے ساتھ شیئر کرنے کے قابل ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا، جسے وہ لنکڈ اِن جیسے پلیٹ فارمز پر اپنی پروفائل میں شامل کر سکتے ہیں۔ گوگل کے مطابق یہ نصاب حقیقی دنیا کی ملازمتوں کے ڈیٹا اور معروف آجرین کی توثیق کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یوٹیوب کا ایسا فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب جسے اب تک ماہانہ فیس ادا کرکے ہی استعمال کیا جاسکتا تھا
1 May 2026
چیٹ جی پی ٹی میں خاموشی سے ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
1 May 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں رجسٹریشن کو تیار نہیں، پی ٹی اے حکام
1 May 2026
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو جدید دنیا سے جوڑنے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور
30 April 2026
اے آئی بوٹس کے ذریعے سائبر حملوں میں اضافے کا انکشاف!
30 April 2026
مہنگا ڈیزل ہونے کے باعث انٹرنیٹ فراہمی میں رکاوٹیں، 6 کروڑ صارفین متاثر
30 April 2026
برلن عجائب گھر میں مشہور شخصیات کے چہروں والے روبوٹ کی انوکھی نمائش
29 April 2026
جاپان ایئر لائنز کا انقلابی اقدام؛ ہنیڈا ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان اب ہیومنائیڈ روبوٹس اٹھائیں گے
29 April 2026