پاکستان کو جولائی تا جنوری 5.17 ارب ڈالر بیرونی فنڈز موصول
Web Desk
12 March 2026
وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران پاکستان کو مختلف مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے مجموعی طور پر 5 ارب 17 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں بجٹ سپورٹ کی مد میں ایک ارب 84 کروڑ ڈالر جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر حاصل کیے گئے۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان کو سب سے زیادہ قرضہ سعودی عرب کی جانب سے فراہم کیا گیا، جس کی مالیت 70 کروڑ ڈالر ہے۔ اسی دوران سعودی عرب کی طرف سے ادھار تیل کی سہولت کی مد میں بھی 70 کروڑ ڈالر کی معاونت فراہم کی گئی۔
چین نے اس مدت کے دوران پاکستان کو 54 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔
مزید برآں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے 14 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 63 کروڑ ڈالر، عالمی بینک نے 85 کروڑ ڈالر جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک نے 53 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا۔
متعلقہ عنوانات
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام
11 July 2026
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی
11 July 2026
سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری
11 July 2026