فائیو جی انٹرنیٹ کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز
Web Desk
12 March 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام فائیو جی انٹرنیٹ سپیکٹرم کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
نیلامی کے عمل میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان، پی ٹی اے بورڈ کے اراکین اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے اور بورڈ ممبران نے 2600 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی پوزیشننگ کے لیے بولی کے عمل کا آغاز کیا جبکہ تینوں ٹیلی کام کمپنیاں آن لائن نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق 5 جی سپیکٹرم نیلامی کا ہر راؤنڈ 15 منٹ پر مشتمل ہوگا جبکہ مجموعی طور پر 600 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ موجودہ مرحلے میں آپریٹرز بینڈ کی پوزیشننگ کے لیے بولی لگائیں گے۔ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد کے مطابق آج کے مرحلے میں آپریٹرز بینڈ کی پوزیشننگ کے لیے بولی دیں گے اور پہلے 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں بولی کا عمل ہوگا جبکہ 3500 میگا ہرٹز بینڈ کے لیے بولی بعد میں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اگر کسی ایک بینڈ پوزیشن کے لیے دو آپریٹرز سامنے آتے ہیں تو بولی کا عمل مزید آگے بڑھے گا اور اگلے مرحلے میں جانے کی صورت میں قیمت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
17 April 2026
گوگل کا جیمنائی مزید سمارٹ، خودکار تصاویر بنانے کا نیا فیچر متعارف
17 April 2026
واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ماہرین نے خبردار کردیا
17 April 2026
پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا بڑا پیکج، مفت گوگل کورسز کی منظوری
17 April 2026
ماہرین کا اے آئی چیٹ بوٹس پر اندھا اعتماد خطرناک قرار
16 April 2026
واٹس ایپ کا صارفین کے تحفظ کیلئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف
16 April 2026
قائمہ کمیٹی اجلاس میں موبائل فونز پر ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کا جائزہ
16 April 2026
انسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف
15 April 2026