LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور آئی ایم ایف میں سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

Web Desk

12 March 2026

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پندرہ روزہ ورچوئل مذاکرات کے باوجود سٹاف لیول معاہدہ طے نہ پا سکا، تاہم دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے دوسرے جائزے پر بات چیت کے باوجود ابھی تک سٹاف لیول معاہدہ نہیں ہو سکا، تاہم مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا گیا جبکہ پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر طے شدہ وعدوں کے مطابق رہا ہے۔ اس کے علاوہ مالیاتی خسارہ کم کرنے اور پبلک فنانس کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

آئی ایم ایف مشن کی سربراہ ایوا پیٹرووا کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفود کے درمیان 25 فروری سے 11 مارچ تک ورچوئل مذاکرات جاری رہے جن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معاشی ٹیم کے ساتھ سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اخراجات بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات کا بھی تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔

آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور مالی دباؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مزید مذاکرات آئندہ چند روز تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ اگر یہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہو جاتا ہے تو پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر جبکہ آر ایس ایف کے تحت تقریباً 20 کروڑ ڈالر اپریل کے آخر تک موصول ہونے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔