LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا پاکستان کا محلِ وقوع ایک اثاثہ، معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے: اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک کا اقدام، خام تیل کی درآمد میں عارضی نرمی

Web Desk

11 March 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں عارضی سہولت فراہم کر دی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق 60 روز کے لیے سی آئی ایف بنیاد پر خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجاز ڈیلرز اور کمرشل بینک فارن ایکسچینج مینوئل کے باب 13 کی شق 5 کے تحت اس عارضی نرمی کو درآمدی لین دین پر لاگو کریں گے۔

مرکزی بینک کے مطابق سرکلر کے اجرا کی تاریخ سے آئندہ 60 دن تک سی آئی ایف بنیاد پر درآمدات کی اجازت برقرار رہے گی جبکہ تمام بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے سے متعلق اپنے صارفین اور درآمد کنندگان کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ تمام بینک نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اس اقدام سے پاکستانی تیل درآمد کنندگان کو لاجسٹکس اور انشورنس سے متعلق ممکنہ خطرات میں کمی آئے گی جبکہ اس فیصلے کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کسی بھی ممکنہ تعطل کو روکنا اور ملک میں تیل کی دستیابی برقرار رکھنا ہے۔