LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کے پی پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ الگ الگ کرنے کا فیصلہ امریکی ریاست آئیڈاہو میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی شام اور اردن کا عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ چین کا صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات کا اعلان یوکرین کا روس میں ڈرون حملہ، 13 سالہ لڑکی ہلاک، 2 شدید زخمی چین کے سٹیل پلانٹ میں دھماکے کی تحقیقات مکمل، 62 افراد ذمہ دار قرار، 7 گرفتار آسٹریا میں جون کے دوران ہیٹ ویوز کے باعث 395 اموات ریکارڈ پیپر لیک اور امتحانات منسوخی: راہول گاندھی کا مودی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں: حنیف عباسی کی سوات میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی: شزہ فاطمہ انتخابات میں کامیابی یا شکست کو جمہوری روایت کے مطابق قبول کیا جانا چاہئے: اختیار ولی خان وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، نکاسی آب کے اقدامات تیز کرنے کا حکم

مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز

Web Desk

19 November 2025

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی آج بہت خوبصورت لگ رہا ہے، کام کرنا آتا ہے تو مسلم لیگ ن کو آتا ہے، مری میں جتنے کام بھی ہوئے شریف برادران نے کرائے، موٹر وے منصوبوں کا نام آتے ہی فوری ذہن میں شریف برادران آجاتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملک ہے جس کی کچھ عرصہ قبل ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں، نوازشریف کی حکومت آتی ہے تو ملک ترقی کرنے لگتا ہے، نوازشریف کو ہٹایا جاتا ہے تو ملک تنزلی کا شکار ہو جاتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کو آتا ہے تو صرف فتنہ فساد پھیلانا، ہمارے مخالفین بھی ڈیفالٹ کے انتظار میں تھے، آج اُن لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی جو ملک کو دیوالیہ ہوتا دیکھنا چاہتے تھے، لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ ترقی کرنی ہے تو ن لیگ کو ووٹ دینا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے میگا پراجیکٹ شروع کیے، کوئی ایسا شہر نہیں جہاں سڑکیں نہ بنائی ہوں، آپ کے پاس یہ سڑکیں ہیں تو اُن پر بسیں چل رہی ہیں، آپ نے جہاں بھی جانا ہوتاہے تو 20 روپے سے زیادہ کرایہ نہیں ہے، الیکٹرک بسوں کا کرایہ بھی زیادہ نہیں ہے یہ بزرگوں کیلئے مفت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں پنجاب کا ہر شہری برابر ہے، ن لیگ کے علاوہ پنجاب میں کسی نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، صوبے کے عوام کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔