LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار ‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب وزیراعظم سے کابینہ ارکان کی ملاقاتیں،وزارتوں سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا: سہیل آفریدی قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹرکچر ناگزیر ہے: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں پاکستان کرپٹو کونسل کا ایکسچینج کمپنیوں کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ پینٹاگون شاید صدر ٹرمپ کو ایران جنگ کی مکمل تصویر نہیں دکھا رہا، امریکی میڈیا کا انکشاف

ملائیکہ اروڑا سے تعلقات کی افواہیں، سورب بیدی نے بالآخر حقیقت بتادی

Web Desk

11 March 2026

بھارتی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ماڈل و اداکار سورب بیدی کے درمیان تعلقات کی خبروں نے گزشتہ دنوں خاصی توجہ حاصل کی، تاہم اب سورب بیدی نے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

سورب بیدی نے واضح کیا کہ ان کے اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان محض دوستی کا رشتہ ہے اور کسی قسم کا رومانوی تعلق موجود نہیں۔

ریئلٹی شو Splitsvilla کے سیزن 16 سے شہرت حاصل کرنے والے سورب بیدی کا نام اس وقت ملائیکہ اروڑا کے ساتھ جوڑا جانے لگا جب دونوں کو مختلف تقریبات اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سورب بیدی نے بتایا کہ ان کی ملائیکہ اروڑا سے پہلی ملاقات ماڈلنگ کے دنوں میں ہوئی تھی۔ ان کے مطابق اداکارہ دلناز دارووالا اور وہبز مہتا نے انہیں ریمپ واک کا موقع دیا تھا جس کے بعد ان کے ساتھ دوستی ہوگئی اور وہ اکثر پارٹیوں میں اکٹھے جانے لگے۔ انہی تقریبات میں ایک موقع پر ان کی ملاقات ملائیکہ اروڑا سے ہوئی جو ان دونوں اداکاراؤں کی قریبی دوست بھی ہیں، اور یوں آہستہ آہستہ ان کے درمیان دوستی قائم ہوگئی۔

انہوں نے قیاس آرائیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کسی خاتون کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچیں۔ ان کے مطابق وہ برسوں سے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹیوں میں جاتے رہے ہیں اور پہلے بھی ملائیکہ اروڑا کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہے ہیں، تاہم اس وقت وہ زیادہ معروف نہیں تھے اس لیے کسی نے توجہ نہیں دی۔

دوسری جانب ملائیکہ اروڑا کی ذاتی زندگی بھی ماضی میں خبروں کا مرکز رہی ہے۔ وہ اداکار اربا​ز خان کے ساتھ 1998 سے 2017 تک شادی کے بندھن میں رہیں اور ان کا ایک بیٹا ارہان خان بھی ہے۔ بعد ازاں ان کا نام اداکار ارجن کپور کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا اور دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں 2018 سے 2024 تک سامنے آتی رہیں۔