LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

اداکار افضل خان کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار

Web Desk

11 March 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان، جو اپنے ڈرامے اور کرداروں کی وجہ سے جان ریمبو کے نام سے مشہور ہیں، نے حال ہی میں ایک پروگرام میں مزاحیہ انداز میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

پروگرام میں افضل خان نے اپنی رخصتی کے وقت کے جذباتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس موقع پر واقعی رو پڑے تھے، کیونکہ انہیں اپنی زندگی کے سفر اور محنت پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے گھر بنانے کے لیے وہ دن رات محنت کرتے رہے، اور یہی جدوجہد انہیں اس لمحے یاد آ گئی۔

اداکار نے بتایا کہ کئی لوگوں نے بعد میں کہا کہ وہ رخصتی کے وقت امیتابھ بچن جیسے لگ رہے تھے، لیکن درحقیقت وہ اپنے محنتی سفر اور زندگی کی جدوجہد پر جذباتی ہو گئے تھے۔

جب پروگرام کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بارے میں کون سی افواہ پھیلانا چاہیں گے، تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ یہ خبر پھیلائیں گے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔ افضل خان نے وضاحت کی کہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت موجود ہے، لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری شادی کی افواہ پھیلا کر لوگوں کا ردِعمل دیکھنا دلچسپ ہوگا، تاہم کیمرے بند کر دیے جائیں اور کسی کو یہ نہ بتایا جائے کہ انہوں نے واقعی دوبارہ شادی کر لی ہے۔