LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

جون تک زرمبادلہ ذخائرکا18ارب ڈالرکا ہدف پوراکیاجائے، آئی ایم ایف کاپاکستان سے مطالبہ

Web Desk

10 March 2026

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کا ایک اور سیشن ہوا۔جس کے دوران آئی ایم ایف کو معاشی صورت حال اور نئے بجٹ سے متعلق ٹیکس تجاویز  پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایاگیاکہ بہتری کے باوجود معاشی غیر یقینی اورخطرات برقرار ہیں، علاقائی کشیدگی کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ خوراک، ایندھن اور توانائی مہنگی ہونے سے مہنگائی میں مزید اضافے ہوسکتاہے۔

مذاکرات کے دوران یہ بات واضح کی گئی کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اورسپر ٹیکس کا خاتمہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہوگا۔جبکہ تنخواہ پر انکم ٹیکس میں پانچ فیصد ممکنہ کمی کیلئے آئی ایم ایف سے بھی منظوری لازمی قراردی گئی۔

حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 16.3 ارب ڈالر ہے جس پر آئی ایم ایف نے جون تک زرمبادلہ کے ذخائر کا 18 ارب ڈالر کا ہدف پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

حکام نے مزید بتایاکہ کارپوریٹ سیکٹراور امیر طبقے پرسپر ٹیکس اورپراپرٹی انکم پر ٹیکس میں کمی کی تجویز ہے۔اسی طرح پاکستانی برآمدات پر عائد ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس بھی واپس لینے کی تجویز ہے۔مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف سے نئے مالی سال کے بجٹ پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔