LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان،انڈیکس 752 پوائنٹس گرگیا

Web Desk

19 November 2025

اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو آخری کاروباری سیشن میں مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 750 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا گیا، بعد ازاں تیزی کا رجحان غالب آگیا اور 100 انڈیکس 500 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال کرگیا تاہم آخری سیشن میں فروخت کے دباؤ سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس دن کی کم ترین سطح 160,583.89 پوائنٹس تک گرگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 752 پوائنٹس کی کمی سے 160,935 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 270پوائنٹس کی کمی سے 48680پوائنٹس اور آل شیئرزانڈیکس 388پوائنٹس کی کمی سے 97686پوائنٹس پر بند ہوا مارکیٹ میں1.54 ارب شیئرز کے سودے 38.78 ارب روپے میں طے پائے