LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی

Web Desk

9 March 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق 11 رکنی کمیٹی کی سربراہی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کریں گی جبکہ سیکرٹری خزانہ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی ضلعی سطح پر اکنامک میپنگ کے ذریعے معاشی امکانات کی نشاندہی کرے گی۔ کمیٹی اضلاع میں انڈسٹری کلسٹرز قائم کرنے کے لیے مختلف شعبوں کی ترجیحات بھی طے کرے گی۔

کمیٹی قابلِ عمل معاشی اشاریے مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ قلیل المدتی اور طویل المدتی ٹائم لائن بھی مقرر کرے گی۔ اس کے علاوہ نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مختلف شعبوں کے لیے قابلِ عمل منصوبہ بھی تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی سکل ڈویلپمنٹ پروگرامز کے ذریعے صنعتوں کی ضروریات کے مطابق انسانی وسائل تیار کرنے پر توجہ دے گی۔ اس کے ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو عالمی ویلیو چین سے منسلک کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید برآں کمیٹی صوبے میں معاشی ترقی کے لیے پائیدار ایکو سسٹم قائم کرنے پر بھی کام کرے گی۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں کے لیے مخصوص صنعتی شعبوں کی تجاویز بھی دی گئی ہیں، جن میں ساہیوال میں ڈیری پروڈکٹس، لاہور میں آئی ٹی سافٹ ویئر، گارمنٹ سٹی، میٹ اور لیدر، فیصل آباد میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فرنیچر سٹی اور ڈیری پراسیسنگ، گوجرانوالہ میں سرجیکل اور اسپورٹس انڈسٹری جبکہ گجرات میں فین، رائس ایکسپورٹ اور اپلائنسز شامل ہیں۔