رجب بٹ نے اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
Web Desk
8 March 2026
پاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
رجب بٹ نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مداحوں نے اس جوڑے کو کافی سراہا تھا۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ وہ اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کریں گے کیونکہ وہ منافقت پر مبنی تعلقات کو نہیں چلانا چاہتے۔
یوٹیوبر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے لیے ان کا بیٹا کیوان سب سے اہم ہے اور وہ ہمیشہ اس سے محبت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام دولت بھی بیٹے کے نام ہوگی اور کوئی انہیں اپنے بیٹے سے ملنے سے نہیں روک سکتا۔
رجب بٹ نے مزید بتایا کہ وہ ایک سال پرانی شادی کو اپنے 30 سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتے، اسی لیے انہوں نے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اہلیہ نے مبینہ طور پر ان کی والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا، اور ان کے برسوں پرانے دوستوں کے ساتھ بھی رویہ مناسب نہیں رہا۔
متعلقہ عنوانات
چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس
4 September 2026
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد
4 September 2026
ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ
4 September 2026
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز
4 September 2026
اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش
4 September 2026
ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی
4 September 2026
امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ
4 September 2026