ٹک ٹاک کا ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا اضافہ نہ کرنیکا اعلان
Web Desk
6 March 2026
TikTok نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ویڈیو شیئرنگ ایپ کے ڈائریکٹ میسجز (DMs) فیچر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف نہیں کرائے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد پلیٹ فارم پر صارفین، خاص طور پر کم عمر افراد کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
لندن میں سکیورٹی کے حوالے سے ہونے والی ایک بریفنگ کے دوران ٹک ٹاک حکام نے بتایا کہ اگر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے تو کمپنی کی سیفٹی ٹیمز یا قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت پڑنے پر پیغامات تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اسی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن شامل نہ کیا جائے تاکہ ممکنہ نقصان دہ سرگرمیوں کی نگرانی ممکن ہو سکے۔
واضح رہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں بھیجے گئے پیغام کو صرف بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی پڑھ سکتا ہے، جبکہ کسی تیسرے فریق کو اس تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس کی ایپ میں بھیجے جانے والے پیغامات کو روایتی انکرپشن کا تحفظ حاصل ہے اور صرف مجاز حکام ہی مخصوص حالات میں ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جیسے انتظامیہ کی درخواست یا کسی صارف کی جانب سے نقصان دہ رویے کی رپورٹ۔
متعلقہ عنوانات
سائنسدانوں نے مرتے ستارے کی راکھ سے بنا نیا سیارہ دریافت کرلیا
7 October 2026
ابوظہبی میں اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2026، پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
انسٹاگرام پر صارفین کے لیے حیران کن ’ریڈ اونلی موڈ‘ کی آزمائش
7 October 2026
پلاسٹک کے کچرے سے بسکٹ بنانے کا تجربہ، سائنسدانوں کی نئی پیش رفت
6 October 2026
چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
6 October 2026
روشنی سے دماغی خلیوں کو کنٹرول کرنے والی تحقیق پر 3 سائنس دانوں کو نوبیل انعام
5 October 2026
مریخ سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف
5 October 2026
محمد ذوہیب خان ایشین-اوشینین کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین منتخب
5 October 2026