ایکس میں صارفین کو کمانے میں مدد فراہم کرنیوالے نئے فیچرز متعارف
Web Desk
6 March 2026
X (Twitter) نے اپنے صارفین خصوصاً کریئیٹرز کو زیادہ آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کریئیٹر سبسکرپشنز سے متعلق چند نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ان نئے فیچرز میں ایکسکلوسیو تھریڈز، نیا ڈیش بورڈ اور شیئر ایبل سبسکرپشن کارڈز شامل ہیں، جن کا مقصد کریئیٹرز کو زیادہ لوگوں تک رسائی دلانا اور انہیں اپنے مواد سے براہ راست آمدنی حاصل کرنے میں مدد دینا ہے۔
نئے فیچرز میں سب سے اہم Exclusive Threads ہیں، جو بنیادی طور پر ایک سبسکرپشن پے وال کی طرح کام کریں گے۔ اس فیچر کے ذریعے کریئیٹرز ایسی پوسٹس شیئر کرسکیں گے جن تک رسائی صرف ان صارفین کو ہوگی جو ان کے سبسکرائبر ہوں گے۔
اس کے علاوہ کریئیٹرز ٹیـزر پوسٹس بھی شیئر کرسکیں گے تاکہ دیگر صارفین کو سبسکرپشن لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ اس طرح کریئیٹرز اپنی پوسٹس سے براہ راست کمائی کرسکیں گے۔
کمپنی نے حال ہی میں Paid Partnership Label نامی فیچر بھی متعارف کرایا تھا جس کا استعمال ان پوسٹس کیلئے کیا جاتا ہے جن میں اسپانسر شدہ مواد شامل ہو۔ اس لیبل کے ذریعے صارفین کو واضح طور پر بتایا جاتا ہے کہ پوسٹ کسی برانڈ یا کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے تحت شائع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کریئیٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام کو پہلی بار 2023 میں عالمی سطح پر متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت مقبول پوسٹس پر اشتہارات کے ذریعے کریئیٹرز کو آمدنی حاصل کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔
اب نئے فیچرز کے اضافے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پلیٹ فارم پر موجود کریئیٹرز کیلئے مواد سے کمائی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
چیٹ جی پی ٹی صارفین کو نئے آن لائن فراڈ سے خبردار کردیا گیا
4 October 2026
انسان نما ریٹائرڈ روبوٹس کے لیے آرنلڈ شوارزنیگر کی انوکھی تجویز
4 October 2026
یوٹیوب پر ایک اور سائن اِن مسئلہ، صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے مشکلات
4 October 2026
پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
3 October 2026
گوگل نے اپنے صارفین کیلئے میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا
3 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026