LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا سفیرِ پاکستان کی چیئرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات؛ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش

موٹاپے سے نجات دلانے میں مددگار آسان عادات

Web Desk

6 March 2026

دنیا بھر میں موٹاپا تیزی سے بڑھتا ہوا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جو ذیابیطس ٹائپ 2، امراضِ قلب اور کینسر جیسے خطرناک امراض کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے۔ تاہم ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق طرزِ زندگی میں چند سادہ تبدیلیاں اپنا کر وزن میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ طرزِ زندگی میں 8 اہم تبدیلیاں اپنانے سے جسمانی وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس تحقیق میں 19 سال یا اس سے زائد عمر کے 20 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا۔ شرکاء کے جسمانی وزن، تمباکو نوشی کی عادات، جسمانی سرگرمیوں، نیند کے دورانیے اور غذائی عادات کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ درج ذیل عادات اپنانے سے وزن میں نمایاں کمی ممکن ہے:

متوازن اور صحت بخش غذا

باقاعدہ ورزش یا جسمانی سرگرمی

تمباکو نوشی سے پرہیز

روزانہ 7 سے 9 گھنٹے نیند

جسمانی وزن کی مسلسل نگرانی

کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنا

بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا

بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا

تحقیق میں شامل 2840 افراد نے ان عادات کو اپناتے ہوئے ایک سال کے دوران اپنے جسمانی وزن میں کم از کم 5 فیصد کمی کی، جسے ماہرین نے نمایاں کمی قرار دیا۔ جبکہ 17 ہزار سے زائد افراد میں وزن کی کمی اس سے کم رہی۔

محققین کے مطابق وزن میں نمایاں کمی لانے والے 77.6 فیصد افراد نے ورزش کو سب سے اہم عنصر قرار دیا۔ اس کے علاوہ پھل، سبزیاں، اناج، دالیں، گریاں، بغیر چربی والا گوشت، مرغی اور مچھلی پر مشتمل غذا بھی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ صرف کھانے کی مقدار کم کرنے یا سخت ڈائٹنگ سے زیادہ فائدہ نہیں ہوتا بلکہ اس سے دوبارہ وزن بڑھنے کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ صحت مند عادات نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ دل کی صحت بہتر بنانے اور امراضِ قلب کے خطرے کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع کیے گئے ہیں