LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے مثبت نتائج، اڑیال کی آبادی مستحکم ہونے لگی یوکرین جنگ کے بعد روس کو عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا کراچی: اسٹیٹ بینک کا بینکوں کے لیے کم از کم سرمایہ 20 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ، 2030 تک مہلت پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی قرارداد: بانی پی ٹی آئی کی رہائی، کے پی میں گورنر راج کے خاتمے اور آئینی بالادستی کا مطالبہ پی ٹی آئی کا 8 گھنٹے طویل پارلیمانی اجلاس: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مذمت، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کریں گے، بانی پی ٹی آئی تک رسائی اور گورنر راج پر مکمل حکمتِ عملی طے: بیرسٹر علی ظفر گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت تمام قومی معاملات پر کھل کر گفتگو کی: پی ٹی آئی چیف وہپ ملک عامر ڈوگر حوثیوں کا سعودی عرب کے دو فوجی طیارے تباہ کرنے، فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 4 پاکستانی ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے آبنائے ہرمز سے امریکی افواج کے انخلا کا ایرانی دعویٰ غلط ہے، امریکی سینٹکام روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال ایاز صادق کے چیمبر میں پیپلز پارٹی اور حکومتی وفود کی ملاقات، نئے بلز پر تحفظات کا اظہار امریکا کی مغربی ایشیا کو سکیورٹی ضمانتیں دینے میں ناکامی واضح ہوچکی: محسن رضائی

پی ٹی آئی کا 8 گھنٹے طویل پارلیمانی اجلاس: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مذمت، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ

Web Desk

27 October 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طویل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر بیرسٹر علی ظفر اور رہنما اسد قیصر نے کہ ہے کہ پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گی، جبکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

تھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اہم اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں اور ہمیشہ اس کی مذمت کی ہے، لیکن دہشت گردی کی آڑ میں سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ، اراکینِ قومی اسمبلی (ایم این ایز) اور اراکینِ صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) کو سامنے لایا جائے، کیونکہ پارٹی رہنماؤں پر قدغن پر قدغن لگائی جا رہی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام رہنما بانی چیئرمین کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

اس موقع پر سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اپوزیشن لیڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے ایک جامع حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جبکہ سیاسی اور کور کمیٹی کے ساتھ پارٹی کے اشتراک کو مزید بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے اجلاس میں منظور ہونے والی باضابطہ قرارداد میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ملک میں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی منصفانہ بالادستی پر کامل یقین رکھتی ہے۔ قرارداد کے ذریعے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ عوام بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑی ہے اور پارٹی بانی چیئرمین کے مقاصد کے حصول کے لیے پوری ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارلیمانی پارٹی نے پرزور مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین کو فوری طور پر انصاف کے تقاضوں کے مطابق رہا کیا جائے اور ملک بھر سے تمام گرفتار پارٹی کارکنان کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔